جمعہ 24 جولائی 2020 - 16:50
اگر پاکستان میں دھشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جاتا تو ملک میں امن قائم ہو جاتا، علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/علامہ اشفاق وحیدی نے ملک پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک مدت سے سابقہ اور موجودہ حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ڈسک پر موجود دھشگردوں کی فائلوں کو کھلیں اور ان کو سزا دیں تاکہ بے گناہ افراد جو دہشگردی میں مارے جاتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان میں دھشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جاتا تو ملک میں امن قائم ہو جاتا  آج تک کسی دہشتگرد کو سزاء نہی ملی اگر دھشت گردی کی عدالتیں دہشتگردوں کو سزا کا عمل تیز کرتیں تو پاراچنار میں ہونے والے دھماکے رکنے کا سبب بنتے  یہ بات شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے ملک پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک مدت سے سابقہ اور موجودہ حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ڈسک پر موجود دھشگردوں کی فائلوں کو کھلیں اور ان کو سزا دیں تاکہ بے گناہ افراد جو دھشگردی میں مارے جاتے ہیں وہ سلسلہ رک سکے لیکن کسی  حکومت نے  سنجیدگی سے اقدامات نہیں کیے جس وجہ سے آج پھر دھشت گرد سر اٹھا رہے ہیں۔

 علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ محرم سے قبل ریاستی ادارے اور قانون نافذ کرنے والی فورسز تمام چھوٹے بڑے شہروں کا سرچ آپریشن کرے اور دھشت گردوں کو اپنی گرفت میں لیں تاکہ مملکت پاکستان میں امن قائم ہوسکے.

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha